یورپی یونین کی حماس کو دہشت گرد عناصر کی فہرست میں برقرار رکھنے کا اعلان

یورپی یونین کی حماس کو دہشت گرد عناصر کی فہرست میں برقرار رکھنے کا اعلان

یورپیئن کورٹ آف جسٹس کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد عناصر کی فہرست میں برقرار رکھا جائے گا۔
یورپیئن کورٹ آف جسٹس نے اپنے حالیہ بیان میں باور کرایا ہے کہ "لوئر کورٹ کو چاہیے کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیموں سے متعلق یورپی یونین کی فہرست سے نہ نکالے"۔
اس سے پہلے یورپی یونین کی لوئر کورٹ نے 17 دسمبر 2014 کو فیصلہ سنایا تھاکہ ناکافی شواہد کے سبب وہ حماس تنظیم کے اثاثوں کے انجماد اور تنظیم پر سفری پابندیوں کو مزید برقرار نہیں رکھا جا سکتے لیکن اب حالیہ بیان میں یہ بتایا گیا ہے کہ حماس کو دہشت گرد عناصر کی فہرست میں برقرار رکھا جائے گا۔
یورپیئین کورٹ آف جسٹس نے نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ یورپی کونسل اگر یہ باور کرے کہ کسی فرد یا تنظیم کے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا خطرہ باقی ہے تو وہ اس کو کالعدم فہرست میں باقی رکھنے کا جواز رکھتی ہے۔