'دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی'

 'دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی'
کیپشن: افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے، ملیحہ لودھی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے۔ پاکستان کی اقوام متحدہ میں سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیشرفت سے امن و سلامتی کے امکانات روشن ہو گئے کیونکہ عیدالفطر پر تین روزہ سیز فائر سے جنگ میں 17 سال بعد غیر متوقع ٹھہراؤ آیا ہے جب کہ چند دن کے لئے جنگ بندی سے بھی امید اور مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پر کافی ہم آہنگی ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ اشرف غنی اور امریکی وزیر خارجہ نے طالبان سے غیر ملکی افواج کے معاملے پر مذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بکنگھم پیلس میں 3 نوجوان پاکستانیوں کیلئے ینگ لیڈرز کا اعزاز

ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی۔ افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے تاہم مذاکرات کے عمل کے ذریعے امن کی تلاش افغان حکومت، پڑوسیوں اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں