شام کا گولن ہائٹس تنازع پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

شام کا گولن ہائٹس تنازع پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
کیپشن: image by facebook

دمشق : شام نے گولن ہائٹس کے معاملے پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گولن ہائٹس پر اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینے کے بعد شام نے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شام کے مطابق گولن ہائٹس کا پہاڑی سلسلہ شام کی ملکیت ہے جس پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اسرائیل کا دورہ کیا اور وہاں گولن ہائٹس کو اسرائیل کا جائز حق تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔