ناسا کا بغیر پائلٹ خلائی جہاز 'انسائٹ' کامیابی سے مریخ پر پہنچ گیا

ناسا کا بغیر پائلٹ خلائی جہاز 'انسائٹ' کامیابی سے مریخ پر پہنچ گیا
کیپشن: image by facebook

نیویارک :امریکی خلائی تحقیقی ادارے 'ناسا' کا بغیر پائلٹ جہاز ’انسائٹ‘ 6 ماہ تک خلاء میں سفر کرنے کے بعد کامیابی سے مریخ کی سطح پر پہنچ گیا، جہاں سے بھیجی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔تصویر موصول ہونے کے بعد ناسا کی جیٹ پروپلزن لیبارٹری (Jet Propulsion Laboratory) میں ماہرین نے خوشی سے تالیاں بجائیں اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی ۔

انسائٹ زمین سے 54 کروڑ 80 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچا ہے جو وہاں دو سال تک موجود رہے گا۔365 کلوگرام وزن کے حامل اس خلائی جہاز پر گرمی سے بچنے کے لیےخاص ہیٹ شیلڈ لگائی گئی ہے جو تقریباً 15 سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


مریخ پر پہنچنے کے بعد انسائٹ خلائی جہاز سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرکے کام کرے گا اور جائزہ لے گا کہ زمین کی طرح یہ سیارہ اربوں سال پہلے کیسے وجود میں آیا، سائنس کی دنیا میں اس کامیابی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ناسا اپنے جہاز کو مریخ کی سطح پر لے جانے میں کامیاب ہواہے ۔