نگراں وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

نگراں وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
سورس: File

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نگراں  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی.

سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں. وفاقی حکومت کے وکیل نے  اعتراض اٹھایا کہ درخواست کے قابل سماعت نہیں ہے.

درخواست  میں نشاندہی کی  کہ نگراں وزیراعظم کا تقرر   آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہوچکا ہے۔  درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 15نومبر کو نگراں وزیراعظم کی مدت مکمل ہوچکی ہے اور وہ آئینی طور پر  نگراں  وزیراعظم نہیں رہے.

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی  اس لیے  انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں