احد چیمہ کے اثاثہ جات آمدن کے مطابق ہیں، نیب نے سابق بیوروکریٹ پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے، کیس میں کلین چٹ دے دی

احد چیمہ کے اثاثہ جات آمدن کے مطابق ہیں، نیب نے سابق بیوروکریٹ پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے، کیس میں کلین چٹ دے دی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو  ( نیب ) نے وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔

نیب نے رپورٹ جمع کرا دی  جس میں لکھا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا۔احد چیمہ کے تمام اثاثے  آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

رپورٹ  تفصیلات کے مطابق احد چیمہ نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں کے اکاؤنٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاؤنٹس نہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ری انویسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی اور ریکارڈ درست ثابت ہوا۔ ریکارڈ  کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔

مصنف کے بارے میں