انسٹاگرام نے ”ہیلو وین “ سے متاثر ہوکر زبردست فیچر متعارف کروا دیا

انسٹاگرام نے ”ہیلو وین “ سے متاثر ہوکر زبردست فیچر متعارف کروا دیا

ممبئی: فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ’ہیلو وین‘ کے خوفناک چہروں سے متاثر ہوکر زبردست فیچر متعارف کروا دیاجس میں نئے فلٹرز اور اسٹیکرز موجود ہوں گے جو صارفین کو یکم نومبر سے دستیاب ہوں گے۔
نیا سپر زوم فیچر صارفین کو شارٹ ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں آسانی فراہم کرے گا جس میں زوم کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو کے بیک گرو¿انڈ میں تین قسم کی آواز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یعنی ڈرامائی انداز میں حیران ہوکر دکھانا بھی آسان ہوگا۔سپر زوم فیچر ریکارڈ بٹن کے اندر موجود ہوگا، جب صارف کیمرا آن کرے گا تو سپر زوم فیچر اسکرین کے نچلے ریکارڈ بٹن میں میں واضح ہوگا۔
اس کی مدد سے صارف 3 سیکنڈ یا اس سے زائد ویڈیو میں اپنے آپ کو یا جس چیز کو بھی ریکارڈ کر رہا ہے اس کو زوم کرکے دکھا سکتا ہے۔اس سے قبل انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے گو لائیو فیچر بھی متعارف کیا گیا تھا جس کی ویڈیو لائیو کے بعد محفوظ کی جاسکتی ہے۔