روس اور یوکرائن کے درمیان امن مذاکرات شروع 

روس اور یوکرائن کے درمیان امن مذاکرات شروع 
سورس: File

کیف : روس اور یوکرائن کے درمیان بیلا روس کی میزبانی میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات یوکرین  بیلاروس کی سرحد پر ہو رہے ہیں۔

مذاکرات سے قبل یوکرائن نے روس سے فوری جنگ بندی اور فوجیوں کے یوکرائن سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل نقل و حرکت اور حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر مذاکرات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔

قبل ازیں اپنے خطاب میں یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ انھیں ان مذاکرات سے کسی پیش رفت کی امید نہیں ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ کوئی بھی یوکرین پر یہ الزام نہ لگا سکے کہ ہم نے جنگ روکنے کی کوشش نہیں کی۔

مصنف کے بارے میں