مکہ آمد پرارجنٹائنی رکن پارلیمنٹ خوشی کے مارے زارو قطار رونے لگا

مکہ آمد پرارجنٹائنی رکن پارلیمنٹ خوشی کے مارے زارو قطار رونے لگا

مکہ مکرمہ : ارجنٹائن کا عازم حج مکہ مکرمہ پہنچنے پر خوشی کے مارے زارو قطار رونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ روبن خطیب امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ارجنٹائن کے اسلامک سینٹر کے سربراہ نے انہیں یہ اطلاع دی کہ امسال وہ شاہ سلمان کی ضیافت میں حج کرینگے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ میری آرزو تھی کہ حج کروں مگر اس شان سے حج ہوگا یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا۔ الخطیب نے توجہ دلائی کہ لاطینی امریکہ کے ملکوں میں اسلام کا تحفظ بڑا مشکل مسئلہ ہے۔

 یاد رہےسعودی عرب کسی امتیاز او ر تفریق کے بغیر دنیا کے تمام ممالک کے حجاج کی خدمت کررہا ہے۔ سعود ی عرب ہر ملک ، ہر قبیلے ، ہر مسلک او رہر فرقے سے منسوب مسلمانوں کی خدمت کسی تفریق کے بغیر انجام دیتا ہے۔

ال شیخ  کا کہنا تھامکہ مکرمہ میں خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے ممتاز رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80ممالک کے عازمین کو شاہی ضیافت میں حج کرایا جارہاہے۔