چارسدہ: امتحان میں کامیابی کی خوشی میں 9 سالہ بچے کی فائرنگ، ماں بحق

چارسدہ: امتحان میں کامیابی کی خوشی میں 9 سالہ بچے کی فائرنگ، ماں بحق

چارسدہ : چار سدہ میں تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی میں نو سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔ پانچویں کلاس کے امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران گولی والدہ کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

 آخری اطلاعات تک پولیس نے ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی ۔ روز نامچہ رپورٹ درج کرکے دفعہ 337 کے تحت تفتیش شروع کی ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے اور اسکے بعد مقدمہ درج کیا جاسکے جب کہ بچہ تاحال اپنے گھر میں محفوظ ہے، پولیس نے بچے کی گرفتاری نہیں کی۔
 

مصنف کے بارے میں