نومولود تبدیل، زندہ بچے کی ماں کو مردہ، مردہ کی ماں کو زندہ بچہ تھما دیا گیا

 نومولود تبدیل، زندہ بچے کی ماں کو مردہ، مردہ کی ماں کو زندہ بچہ تھما دیا گیا
سورس: File

لاہور: گنگا رام اسپتال لاہور  میں نومولود  بچہ تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا۔زندہ بچے کی ماں کو مردہ بچہ اور مردہ بچے کی ماں کو زندہ بچہ تھما دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچہ تنازع کا شکار دونوں ماؤں  کا نام مقدس ہے۔بچہ تبدیلی کا واقعہ بچگانہ وارڈ گیٹ نمبر ایک میں پیش آیا ۔مقدس وقاص اور مقدس اعجاز کی ڈلیوری بھی ایک ہی جگہ ہوئی۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ سلامت پورہ کی مقدس وقاص کے ہاں مردہ بچہ پیدا ہوا جبکہ چائینہ اسکیم کی مقدس اعجاز کے ہاں زندہ بچہ پیدا ہوا۔ہسپتال عملہ کی غفلت سے دونوں بچے آپس میں بدل گئے۔

ڈاکٹرز اور عملہ نے سنگین غلطی کا احساس ہونے پر مردہ بچہ کو واپس لانے کے لیے گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹر بلال نے مقدس اعجاز کے بھائی کو سنگین غلطی کی اطلاع  دی تو  مقدس اعجاز کے بھائی آصف ندیم نے بتایا کہ مردہ بچے کی تدفین بھی کر دی ہے۔ مقدس اعجاز کے رشتہ داروں کو بچہ ادلا بدلی کی اطلاع 3 گھنٹے بعد دی گئی۔

گنگا رام اسپتال کی انتظامیہ نے واقعے پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مردہ بچے کی تبدیلی کے معاملہ پر  دونوں خاندانوں کے درمیان آپس میں رضامندی کا معاہدہ طے پایا ہے جسے  نیو نیوز  نے حاصل کر لیا ۔

معاہدے کے مطابق جب تک ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہوتےزندہ  بچہ مقدس اعجاز فیملی کے پاس رہے گا۔ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق پھر فیصلہ کیا جائے گا۔ 


 نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے  کہا ہے کہ  محکمہ صحت نے بھی محکمانہ کارروائی کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے.  کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری، متعلقہ ایس پی، پروفیسر شامل کیے گئے ہیں.

 
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں غفلت لے مرتکب عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا. 

مصنف کے بارے میں