عمران خان ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ٹیبل پر کوئی ڈیل نہیں، گنڈاپور کھڑے نہیں بلکہ لیٹے ہوئے ہیں: واوڈا

عمران خان ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ٹیبل پر کوئی ڈیل نہیں، گنڈاپور کھڑے نہیں بلکہ لیٹے ہوئے ہیں: واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے باجوہ پر الزام لگایا گیا پھر اس کو ایکسٹینشن بھی دینی چاہی۔عمران خان ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ٹیبل پر کوئی ڈیل نہیں۔ علی امین گنڈاپور کھڑے نہیں بلکہ لیٹے ہوئے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے جسے برا کہتی ہے پھر اسی سے بات کرنا چاہتی ہے، اگر پی ٹی آئی کو بات کرنی ہے تو حکومت کا پلیٹ فارم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ اختلاف کرسکتے ہیں لیکن نفرت نہیں کرسکتے، 9مئی واقعے کی تحقیقات ہوں گی، اس کیلئے قانون بدلنا پڑا بھی ہم قانون بدلیں گے۔

پی ٹی آئی کی حکمت عملی ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کا پھل کھاتے رہیں، ان میں بھی بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو روزانہ حکومت کےساتھ رابطے میں ہوتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور عمرایوب بھی اچھے آدمی ہیں،لیکن عمر ایوب کا ماضی نہ بھولیں ، یہ 3،3پارٹیوں سے ہو کر آئے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایک فیصد بھی کھڑے نہیں بلکہ لیٹے ہوئے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ٹیبل پر کوئی ڈیل نہیں ہے ۔

مصنف کے بارے میں