ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

 ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں  ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں