Get Alerts

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن سنجاوی روڈ کے قریب طور خان کے علاقے میں کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ٹیگز: