سکیورٹی فورسز  کا ضلع ٹانک میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 

سکیورٹی فورسز  کا ضلع ٹانک میں  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک 

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز  کے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  کےمطابق سکیورٹی فورسز  کے ضلع ٹانک میں  آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں بھی ملوث تھے ۔ 

مصنف کے بارے میں