راولپنڈی:ضلع کُرم میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن انجام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔
اس دوران کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6جوان بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہو گئے۔ شہدا میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔