Get Alerts

سیکیورٹی فورسز کا ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9 جوان شہید

 سیکیورٹی فورسز کا ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9 جوان شہید

راولپنڈی :   پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 9 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت 9 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ترجمان کے مطابق شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالش فراز، لانس نائیک ارشاد حسین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید کارروائی علاقے میں جاری ہے تاکہ بھارتی حمایت یافتہ دیگر خوارجیوں کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں اور قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

ٹیگز: