خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید 

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید 

خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطاق انٹیلی جنس فورسز کا ضلع خیبر کے جنرل ایریا تھیرہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہوا۔ آپریشن  کے نتیجے میں تین دہشت گرد جہنم واصل ہو ئے جبکہ تین دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دہسشت گردوں سے جھڑپ میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہداء میں شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں