شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،  6  دہشت گرد ہلاک 

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،  6  دہشت گرد ہلاک 

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔  فائرنگ کے  تبادلے میں 6  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی  فورسز  کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کیاجارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں