صدر بن کر غیر ملکیوں کی امریکا بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کروں گا: ٹرمپ

صدر بن کر غیر ملکیوں کی امریکا بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کروں گا: ٹرمپ

نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ’’امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری کا آپریشن‘‘ (لارجیسٹ ڈومیسٹک ڈی پورٹیشن) شروع کریں گے۔

 فیس بُک پر اپنے پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کی تمام کھلی سرحدی پالیسی کو فوری طور پر ختم کر دیں گے، امریکا پر حملہ ہو رہا ہے، آئزن ہاور ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے، امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرنے کیلئے تمام ضروری ریاستی، مقامی، وفاقی اور فوجی وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد وہ ریاست ٹیکساس کے گورنر اور دیگر سرحدی ریاستوں کے حکام کے ساتھ مل کر غیر قانونی تارکین کو روکیں گے۔ بارڈر کو سیل کر دیا جائے گا جن لوگوں کو بائیڈن نے امریکا میں داخل ہونے دیا ہے وہ خود کو مطمئن نہ سمجھیں، انہیں ان کے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں