امریکی میزائل ہدف کی بجائے گھر پر گر گیا

 امریکی میزائل ہدف کی بجائے گھر پر گر گیا

کابل:امریکی فورسزکی طرف سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فائر کیا گیا میزائل ٹارگٹ گرنے کی بجائے گھر پر جا گرا۔

تفصیلات کے مطابق جب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس سٹولٹن برگ اپنے ایک اچانک دورے پر کابل پہنچے تو اس کے فوری بعد عسکریت پسندوں نے کابل کے ہوائی اڈے کے فوجی حصے کی طرف کئی راکٹ فائر کیے تھے۔بیان کے مطابق ان راکٹ حملوں کے بعد افغان آرمی کے دستوں اور ان کی مدد کرنے والی امریکی فضائیہ نے کابل میں اپنا ایک آپریشن شروع کر دیا جس دوران فائر کیے جانے والے میزائلوں میں سے ایک کابل کے رہائشی علاقے میں مکان پر جا گرا۔
دوسری جانب نیٹو کی طرف سے اس حملے میں ہلاکتوں یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم کابل پولیس کے مطابق اس امریکی میزائل کے افغان دارالحکومت میں ایک مکان پر گرنے کے نتیجے میں کم از کم 1 شہری ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔