ملک کی تباہی کا سوچنے والے تعلیمات نبوی سے دور ہیں، پاکستان ضرور ترقی کرے گا: نگران وزیر اعلیٰ

ملک کی تباہی کا سوچنے والے تعلیمات نبوی سے دور ہیں، پاکستان ضرور ترقی کرے گا: نگران وزیر اعلیٰ
سورس: File

لاہور:   پاکستان بھر میں آج جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہر شہر چراغاں، مسجدوں، گھروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ 

لاہور کینٹ میں دن کے آغاز پر ایوب اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا توپوں کی گونج اور فوجی جوانوں کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید میلادالنبی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عالمگیر رحمت پر زور دیا جو حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کو عطا کی گئی ہے۔

لاہور میں عید میلاد النبی کے حوالے سے محکمہ اوقاف کےزیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہم نبی کریم کے ماننے والے ہیں مایوس نہیں ہوں گے، پاکستان ٹیک آف ضرورکرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کا سوچنے والے تعلیمات نبوی سے دور ہیں، اگر ہم نبی پاک کے ماننے والے ہیں تو خدارا مایوسی چھوڑ دیں اور یقین رکھیں کہ پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں آباد دیگر مذہبی اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔

مصنف کے بارے میں