مریم نواز کیخلاف درخواست، جج تبادلے کےباعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی

 مریم نواز کیخلاف درخواست، جج تبادلے کےباعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی

لاہور:ٗ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پولیس کی یونیفارم پہننے پر  مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں ہوسکی. 

ایڈیشنل سیشن جج لاہور مظفر نواز نے درخواست پر سماعت کرنی تھی لیکن ان کے تبادلے کی وجہ آج اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی.

شہری وقار حسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف پولیس کے مقدمہ درج کرنے کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے.گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار سے پولیس ڈیسک کی رپورٹ طلب کی تھی.

وزیر اعلی پنجاب کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر اب کارروائی 2 مئی کو ہوگی.

درخواست گزار کے وکیل  آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے درخواست میں نشاندہی کی  کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک تقریب میں  پولیس کی یونیفارم پہنی. قانون کے تحت کوئی بھی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا. درخواست میں بتایا گیا کہ پولیس یونیفارم پہننے پر اندراج مقدمہ کیلئے مریم نواز کے خلاف درخواست دی لیکن کارروائی نہیں کی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے.

مصنف کے بارے میں