" ایف بی آر میں اصلاحات منتخب حکومت کرسکتی ہے "،الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو روک دیا

اسلام آباد : ایف بی آر  میں اصلاحات کے معاملے میں  الیکشن کمیشن نے نگران حکومت  کوبڑی اصلاحات سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایف بی آرمیں اصلاحات نگران حکومت نہیں بلکہ منتخب  حکومت کرسکتی ہے۔ 

 الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو اصلاحات سے روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات منتخب حکومت کرسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ایک نئی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے تھی، کمیٹی کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے 4 روز کی محدود ڈیڈ لائن کے اندر حتمی سفارشات پیش کرنا تھا تاکہ مختلف ٹیکس گروپس کے درمیان فرق کو کم کیا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں