جبری زکو اة اور فطرہ کے خلاف شکایت کیلئے رینجرزنے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

 جبری زکو اة اور فطرہ کے خلاف شکایت کیلئے رینجرزنے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے عوام سے کہا ہے کہ جبری زکو اة اور فطرہ کے خلاف رینجرز کا ساتھ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زکواةوفطرہ دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں استعمال نہ ہوسکے ۔ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہری اطمینان کرلیں کہ ان کی زکو اةو فطرہ مستحق افراد تک پہنچے۔عوام اس بات کا بھی تعین کرلیں کہ زکواة اور فطرے کی رقم دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے نیٹ ورک چلانے میں تو استعمال نہیں ہورہی یا عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں ، فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ تو نہیں بن رہی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا تنظیم جبرا زکو یا فطرہ مانگے تواس کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996یاای میل ایڈریس rangers.madadgar@gmail.comیا رینجرز ہیلپ لائن 1101پردیں۔

مصنف کے بارے میں