پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان فضل محمود کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان فضل محمود کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ کے ہیرو ،پہلے کپتان فضل محمود کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے ۔ 78 سال کی عمر میں انتقال کرنیوالے فضل محمود کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی میڈل سے بھی نوازا گیا ۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے فضل محمود نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 1952 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا ، وہ 1962 تک وہ دنیائے کرکٹ پر چھائے رہے ۔سابق فاسٹ بولر نے 34 ٹیسٹ میچز میں 139 وکٹیں حاصل کیں ،ان کی بہترین بولنگ 42 رنز دیکر 7 شکار کرنا ہیں۔ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان فضل محمود نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ نیشن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔دورہ انگلینڈ میں ایک میچ میں بارہ وکٹیں لے کر میزبان کی بیٹنگ لائن تباہ کر ڈالی تھی۔


یہی نہیں فضل محمود کو اس وقت کی چار بڑی ٹیموں آسٹریلیا ، انگلینڈ ،بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بارہ یا اس سے زائد کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔ وہ 22 ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بولر تھے ،ان کا ریکارڈ بعد میں وقار یونس اور محمد آصف نے توڑا ،ان کے نام پر پی سی بی ہیڈ کوارٹر زمیں ایک انکلوژر بھی بنایا گیا ،نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کرکٹ بورڈ فضل محمود کپ کے نام سے سالانہ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں