آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اغوا، مقدمہ درج

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اغوا، مقدمہ درج
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ذرائع کےمطابق تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عثمان مقبول کے اغوا کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر  میں لکھا گیا کہ  میرا بیٹا آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے اور اکثر شہرسے باہرجاتا ہے۔

ایف آئی آر میں عثمان کے والد کا مزید کہنا تھا کہ   گزشتہ روز عثمان مقبول کو فیض آباد سے گجرخان کی سواری ملی تھی، سفرکے دوران میرا بیٹا گھروالوں سے رابطے میں رہتا ہے۔ گزشتہ روز میری اہلیہ نے کال کی تو بیٹے کا نمبر بند تھا، عثمان کا نمبر کبھی بند نہیں ہوا اور کل سے اب تک مسلسل نمبر بند ہے، والد کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے کواغوا کرلیا گیا ہے۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عثمان مقبول کے والد نے ایف آئی آر میں موقف پیش کیا کہ عثمان مقبول شادی شدہ ہے اور تین بچوں کا باپ ہے، ہماری مدد کی جائے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں