سندھی فوٹو گرافر نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے موہنجو داڑوکی تہذیب کو زندہ کردیا

سندھی فوٹو گرافر نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے موہنجو داڑوکی تہذیب کو زندہ کردیا

کراچی :سندھی فوٹو گرافر نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے موہنجو داڑوکی تہذیب کو زندہ کردیا۔ قدیم شہر اور وہاں کے باسیوں کی رنگین تصاویرتخلیق کر لیں ۔ 

 جدید ٹیکنالوجی سے  قدیم لوگوں کی تصاویر  بنانا ممکن ہوگیا  اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سندھی فوٹو گرافر نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے موہنجو داڑوکی تہذیب کو زندہ کردیا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  موہنجو داڑو کے لوگ رنگین کپڑے، خوبصورت زیور، اور سانولی رنگت،موہنجوداڑو کے شہری،  پر وقار اور انتہائی پر کشش تھے ۔

اے آئی سافٹ وئیر سے بنائی گئی ہزاروں برس پہلے کے لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،ان تصاویر نے موہنجوداڑو کی عظمت کی دھاک بھی بٹھا دی
 

فوٹوگرافر  رحمت اللہ میربحر  کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مرحلےب میں موہنجوداڑو کے رہن سہن کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے۔

مصنف کے بارے میں