بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی


اسلام آباد: بالائی علاقوں میں برفباری سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہرجاری ہے جس نے مقامی لوگوں کو گھروں میں محصور  کر دیا ہے جبکہ سیاح موج مستیاں کرنے پہنچ گئےہیں، مزید بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات   نے آئندہ 24گھنٹے  کے دوران خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت  بلوچستان کے مختلف  علاقوں کوئٹہ، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،چمن میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے جس کے بعد کڑاکے کی سردی پڑنے کا امکان ہے۔

دیر بالا میں بارش اور برفباری پھر شروع ہوگئی ہے  جس سے سیاح خوب لفط اندوز ہو رہے ہیں جبکہ مقامی لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گیس کی سپلائی معطل ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کابھی سامنا ہے۔

دوسری جانب بارشوں اور برف باری سے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے باعث پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں برفباری والے علاقوں میں ہیوی مشینری کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔