خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ 
تفصیلات کے مطابق سوات، پشاور، نوشہرہ، شب قدر، مہمند، باجوڑ، لوئردیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملاکنڈ، بٹگرام اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبقدر، مہمند، نوشہرہ، خیبر، مردان اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.3 تھی۔