Get Alerts

وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا کیس کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا کیس کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

‏اسلام آباد: سپریم کورٹ نےوفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے متعلقہ فریقین  کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پچھلے ماہ سپریم کورٹ کے آرڈر پر فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ تیار کی تھی۔