سال نو کا استقبال، گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر دیا

سال نو کا استقبال، گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر دیا
سورس: file

کیلیفورنیا:دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نےبھی دنیا بھر کی عوام کی طرح نئے سال 2024 کی صبح کا استقبال منفرد انداز سے کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ 

سال نو کا خیرمقدم کرنے کے لئے گوگل نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک خصوصی رنگا رنگ ڈوڈل جاری کیا جسے نئے سال کی شام کا جشن کا عنوان دیا۔ یہ تبدیلی آج رخصت ہونے والے 2023ء کو الوداع کہنے اور کل سے شروع ہونے والے نئے سال کے لیے استقبال کا پیغام ہے۔

گوگل کے ڈوڈل 01 جنوری 2024 میں رنگ برنگے ربنز لفظ گوگل پر برس رہے ہیں جب کہ درمیان کے ایک حرف ’O‘ کو لینس کی طرح واضح کر کےگلوب کی شکل دی گئی ہے۔ یہ گلوب مسکرا رہا ہےجس سے یہ ظاہر کیاگیا ہے کہ یہ مسکراہٹ کیساتھ گوگل پر آنے والے تمام صارفین کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ 



واضح رہے کہ گوگل خصوصی تہواروں، بین الاقوامی و قومی ایام کے مواقع اور نامور شخصیات کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں