افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے، فردوس عاشق اعوان

افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے، امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کے لا ئق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے امریکا طالبان معاہدے سے متعلق کہا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے.

انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں،امن و استحکام ان کا حق ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔