توشہ خانہ کیس: نیب نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئی تحیقیقات شروع کر دیں

توشہ خانہ کیس: نیب نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئی تحیقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)  نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئی تحیقیقات شروع کر دیں۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔بشری بی بی کے خلاف بھی نئی تحیقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ 


 نیب زرائع  کے مطابق توشہ خانہ کیس دو حصوں میں بنایا گیا ہے،تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الگ سے کیس بنایا گیا ہے۔ اس کیس میں اب تحیقیقات مزید تیز کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 31 جنوری کو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دونوں کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال تک نا اہل قرار دیا تھا۔

بعد ازاں اپریل میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں