سائفر اور توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر 

سائفر اور توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر اور توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر  کر دی گئیں۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی  کی سائفر اور توشہ خانہ کیس  کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔


بانی پی ٹی آئی  نے  کیس کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہائی کی الگ درخواست دائر بھی کی۔  

بانی پی ٹی آئی کی منگل کو اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ 

 بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اپیلیں دائر کیں۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔

مصنف کے بارے میں