سادہ لوح شہریوں کے گردے نکال کر ایک کروڑ روپے میں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

سادہ لوح شہریوں کے گردے نکال کر ایک کروڑ روپے میں فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: سادہ لوح شہریوں کے گردے نکال کر ایک کروڑ روپے میں فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ گروہ ٹیکسلا اور آزاد کشمیر میں آپریٹ کر رہا تھا۔ 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گروہ کا سربراہ ڈاکٹر فواد تھا۔ 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ ڈاکٹر فواد کو پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری آزادکشمیر میں کی جارہی تھی ۔ گروہ کے سہولتکاروں کو بھی پکڑیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پورا گینگ ہے جولوگوں کو گھیرتا اور گردے نکالتا تھا ۔ ڈاکٹر فواد نے گردوں کے 328غیر قانونی آپریشنز کا اعتراف کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں