ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ایپ کی بحالی کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیتے ہوئے پی ٹی اے کو ’ایل جی بی ٹی‘ سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیدیا ہے۔ 
خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گذشتہ ماہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ 
سندھ ہائیکورٹ نے سول دعوے میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی جبکہ اس فیصلے کے خلاف پی ٹی اے نے عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کیلئے جمعے کو ہی درخواست دائر کی تھی۔