Get Alerts

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد : احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا ہے۔ 

شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این کی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔  نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا ۔ 

ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ  نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے ۔ اس پر عدالت نے  شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔