چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مثبت تجاویز کی ضرورت ہے، وزیراعظم

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مثبت تجاویز کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک بھر میں صنعتی شعبے کو بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے اور پاکستان یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے جب کہ پاکستان کھاد برآمد کرنے والا ملک بھی بن گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو تیل و گیس کا بحران تھا لیکن ہم نے توانائی کے شعبے میں کام شروع کیا اور ہم نے وہ کام کیے ہیں جو کسی نے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مثبت تجاویز کی ضرورت ہے اور حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں پالیسی دینا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں