Get Alerts

جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

 جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے۔


حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں دن ساڑھے دس بجے ہوگی، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے حلف لیں گے۔


حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

ٹیگز: