اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں محمدشفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 24 سے 26 جون تک روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ میں منعقد ہونے والے لیگل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے دوران عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔