کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایف بی آر کے 86 افسر برطرف

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایف بی آر کے 86 افسر برطرف
سورس: فائل فوٹو

لاہور : ایف بی آر نے کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور مس کنڈکٹ کے مرتکب  156 افسران اور ماتحتوں کے خلاف انکوائری  مکمل کرکے کرپشن اور مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر 86 افسر نوکری سے فارغ کر دیئے۔گریڈ 20 کا ایک افسر بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق فارغ ہونےو الے افسروں میں سے زیادہ تر کا تعلق فیلڈ سے تھا۔بعض افسر ایکس پاکستان چھٹی لے کر گئے مگر واپس ہی نہ لوٹے۔بعض نے رشوت لی اور رشوت لینا ثابت ہو گیا۔گریڈ 20 کے افسر کے خلاف وزیر اعظم کی ہدایت پر انکوائری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گریڈ 20 کے افسر نے غیر قانونی طور پر 5 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا  ریفنڈدے دیا۔گریڈ 19 کا افسر بھی دھر لیا گیا۔بعض افسروں نے غیر ملکی شہریت لی مگر اس کو ظاہر نہیں کیا۔فارغ ہونے والوں میں کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے افسر بھی شامل ہیں۔13 ماہ کے دوران 156 افسروں اور ماتحت عملے کے خلاف انکوائریاں کی گئیں۔