وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزراء کے استعفوں کا عندیہ دے دیا

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی وزراء کے استعفوں کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: وزیر اطلاعات نے وفاقی وزراء کے استعفوں کا عندیہ دے دیا، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی بھی وزیر مشیر کے خلاف کرپشنریفرنس دائر ہوا تو وہ استعفیٰ دے دیگا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی باعث خبریں سامنے آئیں کہ کئی وزراء مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔جس پر  وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

تاہم فواد چوہدری کی جانب سے اس حوالے سے کچھ اور ہی کہانی سنائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ کسی وزیر مشیر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر ہو گا تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ 


فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کے ذریعے نیب کے اختیارات بڑھانا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے اپوزیشن ترامیم کی تجاویز دے گی تو غور کرینگے۔

 

نیب نے تحریک انصاف پر ہاتھ ہلکا نہیں رکھا، تحریک انصاف کے رہنما نیب سے تعاون کر رہے ہیں، نیب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے ، اگراپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تجاویز دے گی تو غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جس کے معاملات سے حکومت کا کوئی لین دین نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے جس کے لیے اہم و موثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔