سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیری برپا کرکے کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے،یہ اسلام آبادمیں دھرنے کررہے تھے اور ہم کام کررہے تھے : نواز شریف 

  سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیری برپا کرکے کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے،یہ اسلام آبادمیں دھرنے کررہے تھے اور ہم کام کررہے تھے : نواز شریف 

گوجرانوالہ:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہاکہ   یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیری برپا کرکے کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے۔  وہ یوتھ نہیں اصل پاکستانی ہیں جو میرے سامنے بیٹھے ہیں۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہاکہ   یہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیری برپا کرکے کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے۔  وہ یوتھ نہیں اصل پاکستانی ہیں جو میرے سامنے بیٹھے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ   یہ وہ یوتھ ہے جو بڑوں کا ادب کرتے ہیں ۔ اس یوتھ کے ساتھ میرا دل دھڑکتا ہے۔  جب تک آپ کو  باعزت روزگار نہیں ملتا، سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہہ رہے کہ میرے دور میں کرپشن سب سے کم تھی ۔

مہنگائی کے اس دور میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.انہوں  نے مزید کہاکہ صرف کرپشن نہیں روٹی، آٹے، چینی ، گھی ، پٹرول اور چینی کی قیمت بھی کم تھی ۔لوڈ شیڈنگ بھی ہم نے ختم کی، ڈالر کی قیمت بھی سب  سے کم میرے دور میں تھی۔  ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کوخداحافظ کہا ۔میرےدور میں ترقی کی رفتار6 فی صد پر تھی۔  آئی ایم ایف نے کہا  اگر پاکستان ترقی  کرتا رہا تو اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔ 

شہباز شریف نے جو کہا ہے وہ ہم کرکے دکھائیں گے.ہمارا دور چلتا رہتا تو کوئی بیروزگار نہ ہوتا.ہم اپنے دور میں ملکی ترقی کے لیے سی پیک لائے.شہباز شریف کے دور میں بھی ملک نے بہت ترقی کی.
 
 انہوں نے کہاکہ  پاکستان میں60 ارب کی سرمایہ کاری ہورہی تھی۔یہ اسلام آبادمیں دھرنے کررہے تھے اور ہم کام کررہے تھے ۔
یہ سارے ترقیاتی کام شہباز شریف نے کیے۔ شہباز شریف ترقیاتی کاموں پر میرا نام لے رہےہیں اور سب خود بنوائے ہیں۔ 

ہم لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان مستحکم نہیں ہوجاتا۔ان کاکہنا تھا کہ جب تک گھروں میں روشنی کے چراغ نہیں جل جاتے، ہم سب یہاں موجود ہے ہم پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  غربت اور بے روزگاری ختم کریں گے، سکول، ہسپتال اور موٹر وے بنائیں گے۔  جو مجھ سے پہلے شہباز شریف نے آپ سے وعدے کے ہیں انہیں پورا کریں گے۔