خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق
کیپشن: اتفاق رائے میں کامیابی نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے، رکن پارلیمانی کمیٹی۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق ہوگیا۔ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوا۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان اور اپوزیشن جے یو آئی (ف) کے محمود بیٹینی کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے۔

الیکشن کمیشن 2 روز میں 4 ناموں میں سے ایک نام کا فیصلہ کرے گا۔ خیال رہے کہ 26 مئی کو خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد نئے نگران وزیراعلیٰ کی تلاش جاری ہے۔

 مزید پڑھیں:  پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی

وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا تھا اور 42 سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن اور سینیڑ حاجی ایوب آفریدی کے بھائی ہیں۔ ان کے کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینٹر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں