پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لاہور:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔لاہور اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کی تنظیمیں جلوس نکالیں گی جبکہ یوم آزادی کے دن پر سیمینار بھی منعقد کیئے گئے ہیں۔آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویے، صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا، آزادی صحافت پر حملوں سے بچاؤ اور صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں 48 صحافی پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جبکہ اب تک پاکستان میں 115 سے زائد صحافی قتل ہو چکے ہیں۔ اور آج تک کسی ایک کے قاتل بھی کیفرِ کردار تک نہیں پہنچے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق سزا کے خوف سے بےنیاز ہو کر صحافیوں کو قتل کرنے کے معاملے میں پاکستان دنیا کا بدترین ملک ہے۔ سی پی جے کی جانب سے حکومتِ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطوں کے باوجود بظاہر اب تک اس صورت حال میں بہتری کے آثار پیدا نہیں ہوئے۔

ورلڈ پریس فریڈم ڈے کو منانے کا آغاز 1993 میں ہوا تھا جس کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی۔صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان میں اہل صحافت نے پابندیوں کے کالے قوانین اور اسیری کے مختلف ادوار دیکھے ہیں۔

مصنف کے بارے میں