ہمارے کیخلاف عدالتی فیصلے کو نہ تاریخ قبول کرتی ہے اور نہ عوام، وزیراعظم

ہمارے کیخلاف عدالتی فیصلے کو نہ تاریخ قبول کرتی ہے اور نہ عوام، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (ن) لیگ کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے خلاف 28جولائی کو فیصلہ آیا جو من و عن قبول کیا لیکن اس عدالتی فیصلے کو نہ تاریخ قبول کرتی ہے اور نہ پاکستان کے عوام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا لیکن جماعت کی طاقت نے یہاں لا کر کھڑا کیا کیونکہ جماعتیں مضبوط ہوتی ہیں ان کے لیڈر مضبوط ہوتے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا اگلے 8 ماہ میں ان منصوبوں کو مکمل کرنا ہے جو نواز شریف نے شروع کیے تھے۔ اگلے سال جون میں پاکستان کےعوام نواز شریف اور ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی نہ عوام نے اور نہ تاریخ نے  یہ فیصلہ قبول کیا تھا اور اب ہمارے خلاف بھی فیصلہ آیا نہ تاریخ قبول کرتی ہے نہ پاکستان کے عوام۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں