مالٹوں اور دھوپ کا پرانا رشتہ

اسلام آباد: مالٹوں اور دھوپ کا رشتہ ہے پرانا مگر سرد موسم اور بارش میں بھی اس مزیدار پھل نے دھوم مچا رکھی ہے ۔

مالٹوں اور دھوپ کا پرانا رشتہ

اسلام آباد: مالٹوں اور دھوپ کا رشتہ ہے پرانا مگر سرد موسم اور بارش میں بھی اس مزیدار پھل نے دھوم مچا رکھی ہے ۔اسلام آباد میں آگ سینکتے شہریوں نے سردی بھگانے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کیا مزیدار مالٹوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیے۔مالٹے کھانے کا مزہ بارش میں ہی ہے، اللہ نے مالٹے بنائے ہی سرد موسم کیلئے ہیں، فروٹ منڈی میں انواع و اقسام کے مالٹے اپنی سج دھج دکھا رہے ہیں تو ان کی دھڑا دھڑ فروخت پر دکاندار بھی خوش ہیں ۔

بارش میں مالٹے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں خانپوری ریڈ بلڈ بھی ہے مسمی بھی ہے لیکن ریڈ بلڈ زیادہ بک رہا ہے۔سہانے موسم میں مسمی اور ریڈ بلڈ کے دیوانے بھی کئی ہیں، ٹھنڈی ٹھنڈی بارش میں مالٹے کے مزے اڑانا تھوڑا عجیب لگتا ہے لیکن اس کا بھی ایک الگ ہی مزہ ہے .