حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: Image Source : Facebook IK

 اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ملکی معاشی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس ہو ا ,جس میں 30 جون تک ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ۔

حکومتی اقتصادی ٹیم کے اس اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیرمملکت حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے حکام شریک ہوئے،چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم کو ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اس دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خا ن نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ٹیکس چوروں کیخلاف تمام ادارے حکومت کیساتھ ہیں ،عمران خان نے نے کہا اگر 30جون تک کسی نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسے تمام لوگوں کیخلاف کریک ڈاﺅن میں حکومت ہر طرح کا تعاون کرے گی ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے جس میں آئی ایم ایف معاہدے کے باعث خدشہ ہے کہ عوام پر بھاری ٹیکس لگائے جائیں گے کیونکہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کے دباو پر پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھا چکی ہے جس سے عوام کی مہنگائی کے مقابلے قوت برداشت پہلے ہی جواب دے چکی ہے۔