گجرات فسادات: بلقیس بانو مقدمے میں 11 مجرمان کی سزائیں برقرار

گجرات فسادات: بلقیس بانو مقدمے میں 11 مجرمان کی سزائیں برقرار

گجرات: پندرہ سال بعد بھی بھارتی گجرات کی بلقیس بانو انصاف کی تلاش میں ہے، ممبئی ہائیکورٹ نے گیارہ مجرموں کی سزائیں برقرار رکھی ہیں جبکہ  گیارہ میں سے ایک مجرم مرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گجرات فسادات میں تین مارچ 2002 کو حاملہ بلقیس بانو کے خاندان کے 14 افراد کو قتل کر دیا گیا  تھا اور  اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

بلقیس بانو کیس میں ذیلی عدالت نے 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی جن کی شناخت خود بلقیس نے کی تھی۔ ان میں سے ایک کی موت ہو چکی ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ نےبھی بلقیس بانو کیس میں عمر قید کی سزا کے خلاف 11 مجرمان کی اپیل مسترد کردی ہے۔ عدالت نےمجرموں میں سے تین افراد کو سزائے موت دینے کی سی بی آئی کی اپیل کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں